حیدرآباد: جی ایچ ایم سی عملہ کی لاپرواہی، نوجوان سانپ لیکر وارڈ آفس پہنچ گیا، احتجاج سے عہدیدار حیران(ویڈیو دیکھیں)

تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں حیدرآباد شہر میں بھی شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے الوال علاقے میں واقع ایک مکان میں سانپ داخل ہوگیا جس کے بعد گھر والوں نے فوری طور پر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے شکایت کی تاہم 6 گھنٹے بعد بھی اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جی ایچ ایم سی عملہ کی لاپرواہی اور سست رویہ کی وجہ سے الوال کے رہنے والے سمپت کمار کو غصہ آگیا۔ وہ سانپ لیکر جی ایچ ایم سی وارڈ آفس پہنچ گیا اور سانپ کو ایک عہدیدار کے میز پر رکھ کر احتجاج کیا۔

سمپت نے بتایا کہ جب مکان میں سانپ داخل ہوا تو اس نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو کئی بار فون کیا لیکن کئی گھنٹوں بعد بھی حکام کی جانب سے کوئی کاراوئی نہیں کی گئی۔

سمپت کے احتجاج سے عہدیدار حیران رہ گئے۔ انہوں نے جب آفس میں سانپ دیکھا تو خوفزدہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں