امریکہ کی سڑک پر حیدرآبادی مسلم خاتون بھیک مانگنے پر مجبور، امجد اللہ خان اور خلیق الرحمن نے وزیر خارجہ سے منہاج زیدی کی فوری ملک واپسی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا (ویڈیو دیکھیں)

امریکہ میں حیدرآباد خاتون بھیک مانگتی پائی گئی۔ اس کی حالت انتہائی کمزور ہے اور وہ انتہائی مشکل حالت سے گذر رہی ہے۔ خاتون سڑک پر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

37 سالہ خاتون کی شناخت سیدہ لولو منہاج زیدی کے طور پر ہوئی ہے جو ڈیٹرائٹ کی یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم کےلئے امریکہ گئی تھی تاہم وہاس اس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ وہ سڑک پر آگئی اور بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔ مسلم خاتون کو بھوک سے بدحال دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اسے ایک شخص سے بھیک مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ منہاج زیدی کی ماں نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے بیٹی کی ملک واپسی کےلئے اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد اور بی آر ایس کے رہنما خلیق الرحمن نے خاتون کی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے ایس جئے شنکر سے حیدرآبادی مسلم خاتون کی ملک واپسی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں