تلنگانہ میں چند دنوں سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ کئی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے ندیاں اور تالاب لبریز ہوگئے ہیں جبکہ بعض دیہات بھی زیر آب آگئے۔ متعدد مقامات پر سڑکیں ط پل بہہ گئے اور دیہاتوں و قصبوں کے درمیان آمدورفت بند ہو گئی۔
Near SR University, Warangal#WarangalFloods pic.twitter.com/DGtlHSkJRY
— Hi Warangal (@HiWarangal) July 27, 2023
دریں اثناء یہ تلنگانہ کی تاریخ کی سب سے شدید بارش ہے۔ 24 گھنٹوں میں ملگ ضلع کے لکشمی دیویپیٹ میں 64 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملگ میں گذشتہ ریکارڈ بارش 19 جولائی 2013 کو ملگ ضلع کے وجےڈو میں 51 سینٹی میٹر تھی۔ اب یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دوسری طرف ریاست کے 35 حصوں میں 20 سینٹی میٹر اور 200 علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے مزید بارش کی بھی پیش قیاسی کی۔
#Warangalfloods
Flash floods occur at maincity
Chowrasta Hnk scary visual 🙄⚠️#Hnk #Warangal @balaji25_t pic.twitter.com/ZkRP7z5vz9— Telangana state Weatherman (@tharun25_t) July 27, 2023
ملگ ضلع کے وینکٹا پورم منڈل کے بروگوپیٹا میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے یہ ایک سانحہ پیش آیا۔ یاں تین افراد پانی میں بہہ گئے جو لاپتہ ہو گئے۔
Tqsm @TrsNarender @KTRBRS for bringing the beach experience to our Warangal people.Will definitely remember it life long🙏#warangal#floods #telangana#hyderabad pic.twitter.com/8sVwdeDkYS
— Satish Thunga Patel (@satishthunga) July 27, 2023
انڈیا میٹرولوجیکل سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی مقامات پر اس موسم کی ریکارڈ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جیا شنکر ضلع کا چتیال منڈل 616.5 ملی میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی ضلع میں گھن پور منڈل کے چیل پور میں 475.8 ملی میٹر، ریگونڈہ منڈل میں 467.0 ملی میٹر اور موگل پلی میں 394 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Naimnagar flash floods in main warangal City stay safe ⛈️⛈️⚠️#Hnk #Warangalfloods pic.twitter.com/hOEY7szGlf
— Telangana state Weatherman (@tharun25_t) July 27, 2023
موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ بھدردری کوٹھا گوڈیم ضلع کے کارکا گوڈیم میں 390 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کریم نگر، ہنماکونڈہ، عادل آباد، ورنگل اور جنگم اضلاع کے کئی علاقوں سمیت 20 مقامات پر 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔


