حیدرآباد شہر میں اتوار کی صبح صرف تین گھنٹوں کے دوران تین سڑک حادثات پیش آئے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آرام گھر میں ایک بائیک کنٹرول کھوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک اور سڑک حادثہ کشائی گوڑا میں پیش آا جہاں ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔شبہ کیا جارہا ہے کہ شراب کے نشے میں کار چلانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ وہیں ٹینک بند پر ایک تیز رفتار کار ڈیوائڈر سے ٹکراگئی، اس حادثہ میں کار تباہ ہوگئی تاہم حفاظتی غبارہ کی وجہ سے کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
تینوں سڑک حادثات کے حوالے سے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں سڑک حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔