تلنگانہ کے کسانوں کےلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ کے سی آر نے قرض معافی پر احکامات جاری کردیئے

سی ایم کے سی آر نے تلنگانہ میں کسانوں کے قرض کی معافی کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کسانوں کے قرض معافی سے متعلق پروگرام کو 3 اگست سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح و بہبود ریاستی حکومت کی زرعی ترقی کا بنیادی مقصد ہے۔کے سی آر نے واضح کیا کہ وہ کسانوں کی بہبود کے لیے اپنی عہد کے پابند رہیں گے۔

کے سی آر نے کسانوں کو آج خوشخبری دی ہے۔ سی ایم کے سی آر نے کسانوں کے قرض کی معافی کے لیے گرین سگنل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی اسکیم کا کل سے آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قسط میں 19 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کئے جائیں گے۔
سی ایم کے سی آر نے عہدیداروں کو اس پر عمل آوری کا حکم دیا۔ اس موقع پر سی ایم کے سی آر نے اعلان کیا کہ نوٹ بندی اور کورونا کی وجہ سے کسانوں کے قرضوں کی معافی میں تاخیر ہوئی ہے۔

کے سی آر کے احکامات کے مطابق عہدیدار کل سے کسانوں میں قرض معافی کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔ قرض معافی کے چیک کسانوں میں ستمبر تک قسطوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ چیکس کی تقسیم ستمبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت نے پہلے ہی ایک مسودہ تیار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں