شہید سیف الدین کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور ڈبل بیڈروم دینے تلنگانہ حکومت کا اعلان، اکبرالدین اویسی کے مطالبہ کو کے ٹی آر نے قبول کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز): تلنگانہ اسمبلی میں آج جئے پور ایکسپریس فائرنگ معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ٹی منسٹر کے ٹی آر نے مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی جانب سے اسمبلی میں کئے گئے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے ٹرین فائرنگ میں شہید سیف الدین کی اہلیہ کو سرکاری نوکری اور ڈبل بیڈ روم مکان دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف الدین کی تین دختران کے نام پر بی آر ایس پارٹی کی جانب سے دو، دو لاکھ روپئے کے فکسڈ ڈپازٹ بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے فرقہ پرستی پر مبنی نفرت پر تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ میں ہر حال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زندہ رکھا جائےگا۔

قبل ازید اکبر الدین اویسی نے تلنگانہ حکومت سے سیف الدین کی بیوہ اور تین معصوم لڑکیوں کی بہتر سے بہتر مدد کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں