معروف گلوکار غدر کا آج حیدرآباد میں دیہانت ہوگیا۔ اپولو ہسپتال میں علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔ غدر کے فرزند ایس رام کی اطلاع کے مطابق ان کے والد کو 10 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور دو روز قبل کامیاب آپریشن بھی کیا گیا لیکن علاج کے دوران غدر نے آج آخری سانس لی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند شامل ہیں۔
غدر کا اصل نام گمادی وٹھل راؤ ہے۔ ان کی پیدائش 1949 میں میدک ضلع کے تھپران گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نظام آباد اور محبوب نگر میں تعلیم حاصل کی اور حیدرآباد میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ غدر نے 1969 کی تلنگانہ تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے تلنگانہ سے متعلق مہم چلائی۔ غدر نے بہت سے گیت لکھے۔ انہوں نے اپنے گانوں سے تلنگانہ تحریک کو تیز کیا۔


