غدر کا ارتھی جلوس ایل بی اسٹیڈیم سے روانہ، الوال میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی آخری رسومات

انقلابی شاعر اور عوامی گلوکار غدر کی ارتھی کا آخری سفرایل بی اسٹیڈیم سے شروع ہوگیا ہے۔ عوام کے زبردست ہجوم کے درمیان غدر کا آخری سفر جاری ہے۔ گن پارک امبیڈ کر مجسمہ یادگار شہیداں، ٹینک بنڈ اور سکندرآباد سے یہ ارتھی جلوس الوال میں اُن کی رہائش گاہ تک جائے گا۔ الوال میں اُن کے مکان پر کچھ دیر اُن کی ارتھی رکھی جائے گی۔ بعد میں قریبی بودھی اسکول تک اُن کی ارتھی لے جائی جائے گی جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ اُن کی آخری رسومات انجام دی جائے گی۔

قبل ازیں ایل بی اسٹیڈیم میں غدر کو کئی مشہور شخصیتوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ غدر کے ہزاروں چاہنے والے بھی اس موقع پر ان کے آخری دیدار کیلئے اسٹیڈیم میں جمع ہوگئے تھے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی، ریاستی وزرا اے دیاکرراؤ، ٹی سرینواس یادو، سبیتا اندرا ریڈی، اندرا کرن ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرا مارکا اور مختلف پارٹیوں کے ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور قائدین کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیتوں، فلمی شخصیتوں نے غدر کو خراج پیش کیا۔

غدر کی رہائش گاہ پہنچ کر چیف منسٹر کے سی آر یہاں غدر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں