روزنامہ سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان کا آج اچانک انتقال ہوگیا۔ الوال میں انقلابی شاعر غدر کے جلوس جنازہ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے ظہیر علی خان کا انتقال ہوگیا۔ وہ 62 برس کے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، انہوں نے غدر کی آخری رسومات کے دوران کچھ بے چینی محسوس کی جس کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق غدر اور ظہیرالدین علی خان بہت گہرے دوست تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ 8 اگست بروز منگل شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان، دارالسلام روڈ، نامپلی میں عمل میں آئے گی۔