کریمنگر میں این آئی اے کی ٹیم نے تبریز خان کے مکان کی تلاشی لی

آج این آئی اے کی ٹیم نے تلنگانہ کے کریم نگر میں مشتبہ پی ایف آئی کارکن کے گھر کی تلاشی لی۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے کریم نگر کے حسین پورہ میں واقع تبریز خان کے گھر کی تلاشی لی۔ اطلاعات کے مطابق تبریز چھ ماہ قبل مسقط گیا تھا اور وہ فی الحال وہیں ہے۔ تبریز خان مبینہ طور پر پی ایف آئی انچارج کے طور پر کام کرچکے تھے، ان پر الزام ہے کہ وہ مسقط میں رہتے ہوئے مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے بھی تھے وہیں مقیم ہیں ان کے مختلف لوگوں سے رابطے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی این آئی اے حکام نے کریم نگر میں تلاشی لی تھی۔

این آئی اے افسران نے تبریز کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران کچھ دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور دیگر تفصیلات سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ این آئی اے حکام نے تبریز کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں۔ این آئی اے کی ٹیم آج علی الصبح تقریباً 3.30 بجے کریم نگر میں تبریز کے گھر پہنچی تھی تاہم صبح 8.30 بجے تک تلاشی جاری رہی۔

قبل ازیں این آئی نے مقامی پولیس کو کاروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی اور تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کس کو گھر کے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ این آئی اے کی کاروائی سے علاقہ میں تشویش دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں