حیدرآباد: پرانے شہر کے معروف سوشل ورکر شیخ سعید باوزیر کا قتل

حیدرآباد کے پرانے شہر میں گذشتہ رات نامعلوم بدمعاشوں نے معروف سوشل ورکر 27 سالہ شیخ سعید بن عبدالرحمن باوزیر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رائل سی ہوٹل بنڈلہ گوڑہ کے قریب مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے شیخ سعید باوزیر کو قتل کیا گیا۔

حملہ اتنا شدید تھا کہ شیخ سعید بازیر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جس کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیخ سعید باوزیر کی لاش کو عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر شیخ سعید باوزیر کے رشتہ داروں نے شاہین نگر علاقے کے کچھ افراد پر قتل کا الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں