تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ 2 کے امتحانات کو طلبا کے ایک گروپ کی جانب سے ملتوی کرنے کے مطالبہ کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آج گروپ 2 کے امتحانات کا تازہ شیڈول جاری کیا گیا، جس کے مطابق گروپ 2 کا امتحان 2 اور 3 نومبر کو ہوگا جبکہ ہال ٹکٹ امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری کیے جائیں گے۔ قبل ازیں گروپ 2 امتحان اسی ماہ 29 اور 30 تاریخ کو ہونے والے تھے جنہیں ملتوی کردیا گیا۔
سی ایم کے سی آر کی ہدایات کے مطابق آج گروپ 2 کے امتحانات کا دوبارہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ TSPSC حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس مہینے کی 29 اور 30 تاریخ کو ہونے والے امتحانات 2 اور 3 نومبر کو منعقد ہوں گے۔
Load/Hide Comments