تلنگانہ: کے سی آر نے گولکنڈہ قلعہ پر ترنگا لہرایا، وزیراعلیٰ نے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی بارکباد دی

پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں بھی 77ویں یوم آزادی کی تقاریب کا بڑی پیمانہ پر اہتمام کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے گولکنڈہ قلعہ پر ترنگا لہرایا۔

گولکنڈہ قلعہ میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے سی ایم کے سی آر نے مجاہدین آزادی کو یاد کیا اور کہا کہ انہی کی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک کو آزادی ملی۔ کے سی آر نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ ریاست تلنگانہ کو بھی بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا۔ کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ تحریک بھی آزادی کے جذبہ کے ساتھ چلائی گئی تھی جس کا مقصد تلنگانہ کے عوام کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو سابقہ ​​حکمرانوں نے برباد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ریاست تلنگانہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کے دو مرتبہ فصلی قرضے معاف کئے گئے ہیں۔

اس پروگرام میں ڈی جی پی، سی ایس، وزراء، ایم ایل اے اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں