شیخ سعید باوزیر قتل معاملہ میں 4 ملزمان گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد میں پرانے شہر کے سماجی کارکن شیخ سعید بازار قتل معاملہ میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد میں احمد سعدی، عبداللہ سعدی، صالح سعدی اور عمر سعدی شامل ہیں۔ قتل معاملہ میں مزید دو ملزمین کو مفرور بتایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شیخ سعید باوزیر کو ایک نوجوان کے ساتھ غیرفطری جنسی تعلقات کی آڑ میں ایک سازش کے تحت پھنسایا گیا اور قتل کی واردات کو انجام دیا گیا۔ سعید باوزیر کے دفتر واقع بندلہ گوڑہ میں آنکھوں میں مرچی ڈال کر ملزمین نے باوزیر پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی سازش احمد سعدی، عبداللہ سعدی، صالح سعدی اور عمر سعدی نے رچی جبکہ انہوں نے حاجب اور ایوب قتل کرنی کیلئے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا وعدہ کیا۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں