حیدرآباد کے بابانگر میں سڑک پر جارہی خاتون کے ساتھ شیطان صفت نوجوان کی انتہائی شرمناک حرکت

شیطان صفت نوجوان نے حیدرآباد کے بابا نگر میں سڑک پر جارہی برقعہ پوش خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نوجوان کی شرمناک حرکت سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ بابا نگر کی ایک برقعہ پوش قابل احترام خاتون رواں ماہ کی 11 تاریخ کی صبح سبزی خریدنے بازار جارہی تھی کہ ایک شیطان صف نوجوان عرفان نے اس کا گاڑی پر پیچھا کیا اور پیچھا کیا اور خاتون کو انتہائی شرمناک انداز میں پیچھے سے چھوا۔

کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق 11 اگسٹ کو خاتون کے ساتھ انہتائی شرمناک حرکت کرنے کے الزام میں آج عرفان کو نامپلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز عدالت نے اسے 16 دن کےلئے جیل بھیج دیا۔

(شیطان صفت نوجوان نے اتنی شرمناک حرکت کی ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو بھی شیئر کرنا مناسب نہیں ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں