حیدرآباد میں بھیک مانگنے کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، ضعیف افراد سے بھیک منگواکر لاکھوں روپئے بٹورنے والا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد میں پولیس نے بھیک مانگنے والے مافیا کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بوڑھے لوگوں کو لاکر ان سے بھیک منگواتا تھا۔ سرغنہ انیل پوار شہر میں کئی بوڑھے افراد سے بھیک منگوا رہا تھا، جسے اس کی لاکھوں روپئے کی آمدنی ہورہی تھی۔ وہ ہر شخص کو روزانہ 200 روپے دیتا ہے اور بھیک مانگ کر حاصل ہونے والی تمام رقم لے لیتا ہے۔ وہ انہیں شہر کے پرہجوم علاقوں میں بھیج کر انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کرتا اور پہلے سے طے شدہ معاہدے کے مطابق تمام رقم ان سے وصول کرلیتا اور انہیں صرف دو سو روپئے دیتا۔ اس طرح انیل لاکھوں روپئے بٹور رہا تھا۔ پولیس نے مافیا کا پردہ فاش کیا اور سرغنہ انیل کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ دیگر 25 بھیکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پولیس اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا شہر میں ایسے کتنے مافیا سرگرم ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انیل کی گینگ میں تقریباً 200 بھکاری شامل ہوسکتے ہیں اور وہ ان سے ہر روز ہزاروں روپئے لوٹ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں