حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ہندوستان کی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیز اسٹوری شیئر کی۔ثانیہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی لیکن کچھ عرصہ قبل شعیب ملک نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں حیدرآباد دکن میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔