تلنگانہ میں کمیونسٹ پارٹیوں نے کے سی آر سے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری کے سمبا شیوا راؤ نے کے سی آر پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کے سی آر پر ضرورت کے مطابق کمیونسٹ پارٹیوں کو استعمال کرنے اور بعد میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔
دراصل سمباشیوا راؤ کے سی آر پر اس لئے ناراض تھے کیونکہ گذشتہ روز بی آر ایس کی جانب سے ریاست میں انتخابات کےلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا لیکن بی آر نے اپنی حمایتی پارٹیوں (کمیونسٹ پارٹیوں) کےلئے کوئی بھی حلقہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب کمیونسٹ پارٹیاں متحدہ طور پر تلنگانہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کو پتہ ہے کہ اگر کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے بی آر ایس کی حمایت نہ کرتی تو گذشتہ ضمنی انتخابات میں بی آر ایس کا کیا حال ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ماضی میں حمایت کی درخواست کی تھی تاہم ہم نے بی جے پی کی جارحیت کو روکنے کے لیے بی آر ایس کا ساتھ دیا۔


