تلنگانہ میں 23 اگست کو اسکولز شام 6.30 بجے تک کھلے رہیں گے، چندریان 3 کی لیڈنگ کا مشاہدہ کرنے کےلئے خصوصی انتظامات

ہندوستان کےلئے 23 اگست کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ کل چندریان 3 چاند کی سطح پر اتر جائے گا، اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کےلئے دنیا بھر میں کروڑوں آنکھیں بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔ کل 23 اگست کو شام 6 بجے چندریان 3 چاند کی سطح پر اترے گا۔

اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ تلنگانہ کے اسکول 23 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ تلنگانہ محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اسکولز میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے تمام کئے جائیں۔ شام 5.30 بجے سے شام 6.30 بجے تک چندریان 3 کی لینڈنگ کا لائیو ویڈیو اسکولوں میں نشر کیا جائے گا تاکہ طلباء کو خلا کے میدان میں ہندوستان کی شاندار کامیابی دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

چندریان 3 کی چاند کی سطح پر لینڈنگ کے منظر کو دکھانے کےلئے تلنگانہ کے اسکولز میں خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ سرکاری سکولوں میں طلباء کو لائیو ویڈیو دکھانے کے لیے خصوصی اسکرین اور پروجیکٹر لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں