حیدرآباد: پرانے شہر کے پولیس اسٹیشن میں بندوق اتفاقی طور پر چلنے سے ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بھوپتی سری کانت حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع حسینی علم پولیس اسٹیشن میں ہیڈکانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سری کانت منگل کی رات ڈیوٹی انجام دینے کے بعد سورہے تھے کہ اچانک بندوق سے مشتبہ طور پر گولی چل گئی، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

سری کانت کو فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل سریکانت بھوپتی نے آج صبح علاج کے دوران آخری سانس لی۔ نعش کو عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں