حیدرآباد میں مرگ کے موقع پر مچھلی کی دوا کھلانے کےلئے مشہور بتھنی برادرس میں سے ایک بھائی ہری ناتھ گوڑ کا انتقال ہوگیا۔ وہ 84 سال کے تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ انہوں نے گذشتہ رات اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات 24 اگست کو شام میں ادا کی جائے گی۔
بتھنی ہری ناتھ گوڑ کے پسماندگان میں بیوی سمترا دیوی، دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ ہری ناتھ گوڑ قبل ازیں حیدرآباد کے پرانے شہر میں دودھ باولی علاقہ میں رہتے تھے تاہم 1983 میں وہ بھولک پور پدمہ شالی کالونی میں شفٹ ہوگئے تھے۔
بتھنی برادران کئی سالوں سے حیدرآباد میں مچھلی کی دوا تقسیم کررہے ہیں۔ ملک بھر سے دمہ کے مریض بتھنی برادران کی طرف سے دی جانے والی مچھلی کی دوا کے لیے ہر سال نامپلی کے نمائشی میدان میں آتے ہیں۔ ہری ناتھ گوڑ کے دیہانت پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔