تلنگانہ ہائیکورٹ نے گدوال کے بی آر ایس، ایم ایل اے کرشنا موہن ریڈی کو نااہل قرار دیا

جوگولامبا گدوال سے بی آر ایس ایم ایل اے کرشنا موہن ریڈی کو ہائی کورٹ نے جھٹکا دیا۔ عدالت نے نے ایم ایل اے کرشنا موہن ریڈی کو نااہل قرار دیا۔ ہائی کورٹ نے کرشنا موہن ریڈی پر جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کا الزام لگایا تھا۔
کچھ دن پہلے ہائی کورٹ نے کتہ گڑم کے کے بی آر ایس ایم ایل اے وینکٹیشور راؤ کو بھی نااہل قرار دیا تھا جبکہ انہوں نے بھی انتخابات میں جھوٹا حلف نامہ داخل کیا تھا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنسنی خیز فیصلہ سناتے ہوئے ایک اور ایم ایل اے کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا۔ بی آر ایس کے حلقہ گدوال سے رکن اسمبلی کرشن موہن ریڈی کی رکنیت کو عدالت نے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں بطور ایم ایل اے نااہل قرار دیا۔ ان پر جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی کے ارونا کو جنہیں انتخاب میں دوسری پوزیشن حاصل تھی ایم ایل اے قرار دیا۔ عدالت نے کرشن موہن ریڈی پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جس میں سے 50 ہزار روپے ڈی کے ارونا کو دینے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ بی کرشن موہن ریڈی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے حلقہ گدوال سے بی آر ایس کے امیدوار ہوں گے۔ حال ہی میں کے سی آر کی جانب سے جاری کردہ امیداروں کی فہرست میں کرشن موہن ریڈی کا نام بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں