پاسباں مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے! سویڈن میں قرآن کی حفاظت کیلئے ملعون پر جھپٹنے والی خاتون غیر مسلم نکلیں

حیدرآباد (دکن فائلز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی خاتون غیر مسلم نکلی جس کا کہنا ہے کہ ہم عام سویڈش ایسے اقدامات کے پیچھے کھڑے نہیں ہیں، مجھے سزا کا سامنا ہے لیکن مجھے اس کا افسوس نہیں ہے۔ ٹوئٹر پر ڈنمارک کے صحافی رابرٹ کارٹر نے یہ انکشاف کیاکہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والی بہادر خاتون سسیلیا ساو ہیں اور وہ غیر مسلم و دو بچوں کی ماں ہے۔

صحافی نے بتایا کہ وہ بہادر خاتون کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدنام زمانہ ملزم کا سامنا کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا تھا جبکہ یہ پورا واقعہ سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے خاتون کی ستائش کی تھی تاہم ایسا مانا جارہا تھا کہ خاتون مسلمان ہوگی، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اللہ جس سے چاہتا ہے، کام لیتا ہے۔ اسی نے قرآن پاک کی ذمہ داری لی اور قیامت تک وہی اس کی حفاظت کرتا رہے گا۔

وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا گیا تھا کہ ایک خاتون ملعون ”سلوان مومیکا“ کی جانب بھاگتی ہیں اور اس پر سفید پاؤڈر چھڑکتی ہیں تاہم اس دوران انہیں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے روکا اور ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں