حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ اتوار (27 اگست) کی رات شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ حیدرآباد کے پرانے میں بھی زبردست بارش ہوئی۔ بہادر پورہ، چندرائن گٹہ، فلک نما، بنڈلہ گوڑہ، بارکس کے علاوہ متعدد مقامات پر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ حیدرآباد کے فلم نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، شیخ پیٹ، منی کونڈہ، گولکنڈہ، ٹولی چوکی، گچی بوولی اور مادھاپور میں بھی بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
