حیدرآباد : پرانے شہر میں میٹرول ریل کے کاموں میں تیزی، ڈرون کے ذریعہ درالشفا تا فلک نما روٹ کا جائزہ لیا گیا، 103 مذہبی و حساس تعمیرات کے تحفظ اولین ترجیح

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانا شہر میں میٹرو ٹرین کے کاموں میں تیزی لانے چیف منسٹر کے چندر شیکھرر او کی ہدایت کے بعد ایچ حیدرآباد میٹروٹ ریل نے ڈرون کے ذریعہ روٹ کے سروے کا آغاز کیا۔ روایتی سروے کے علاوہ دارلشفا جنکشن سے شاہ علی بنڈہ جنکشن کے درمیان دونوں طرف سڑک کی توسیع اور میٹرو اسٹیشنوں کی تعمیر کےلئے ضروری مقامات کا جائزہ لیا گیا۔

ریاستی حکومت کی جانب سے پرانا شہر میں میٹرو ٹرین کے کاموں کا آغاز کرنے گرین سگنل دئے جانے کے بعد حیدرآباد میٹرو ریلوے کی جانب سے جائیدادوں کی نشاندہی، سڑکوں کی توسیع کےلئے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ درالشفا سے شاہ علی بنڈہ تک سڑک کی توسیع میں آنے والی جائیدادوں اور میٹرو اسٹیشنوں کی تعمیر کےلئے مقامات کی نشاندہی کرنے ڈرون سروے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ توسیعی کاموں میں بارہ مساجد، بارہ منادر، بارہ عاشور خانہ، 33 درگاہیں، 7 قبرستان اور 6 چھلوں کے بشمول 103 مذہبی و دیگر حساس تعمیرات کا تحفظ میٹرو ریل کی تعمیر میں ایک اہم چیلنج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ان مذہبی حساس مقامات پر تحفظ کرنے کےلئے ڈرون سروے کیا گیا ہے ۔ میٹرو الائنمنٹ پلروں کے مقامات ۔ کی نشاندہی میں مذہبی تعمیرات کو کوئی نقصان نہ پہنچنے دینے کےلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔

حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے ڈورن سروے کے ذریعہ تھری ڈی ماڈلنگ اور جی آئی ایس ڈاٹا تیار کیا جائے گا ۔ ا س کے علاوہ سی اے ڈی سافٹ ویر کے ذریعہ ان تصاویر کا تجزیہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں میں زمینی کاموں کا آغاز ہوجائے گا اور ٹنڈرس کو بھی قطعیت دی جائے گی ۔ فلک ما پر میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلہ میں زمین کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ موجودہ ایم جی بی ایس کےعلاوہ پرانا شہر میں تعمیر کئے جانے والے پانچ عشارہ پانچ کیلو میٹر طویل میٹرو روٹ پر سالار جنگ میوزیم ۔ چارمینار ۔ شاہ علی بنڈہ اور فلک نما پر چار میٹرو اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں