تلنگانہ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو کا اہم انکشاف

حیدرآباد (دکن فائلز) صدر تلگودیشم پارٹی نے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں منعقد ہونے والے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’تلگودیشم پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ٹی پی کسی اتحاد کے ساتھ نہیں جائے گی بلکہ تنہا مقابلہ کےلئے تیار ہے۔

چندرابابو نائیڈو نے دہلی میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ چلنے کا وقت گذر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ انتخابات سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس بات کا تعین کرےگی کہ کس حلقہ سے کونسے امیدوار کو ٹکٹ دینا ہے۔ چندرا بابو جو دہلی کے دورے پر ہیں آج انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ انتخابات میں حصہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں