حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاست کے سرکاری اساتذہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ریاست میں سرکاری اساتذہ کے تبادلوں کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اساتذہ کے تبادلوں کے عبوری احکامات میں کچھ ردوبدل کئے ہیں۔ عدالت نے ٹیچر یونینز کے رہنماؤں کو دس اضافی پوائنٹس سے متعلق ضابطہ کو منسوخ کردیا۔ عدالت نے یونین رہنماؤں کو اضافی پوائنٹس دیئے بغیر تبادلے کی اجازت دے دی۔
وہیں عدالت نے استاد جوڑے کو اضافی پوائنٹس دینے کی بھی اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ اساتذہ کے تبادلے حتمی فیصلے سے مشروط ہیں۔