حیدرآباد (دکن فائلز) ایسا لگتا ہے کہ تلنگانہ میں انتخابات سے قبل بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے فرقہ پرستانہ ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ ہندو ووٹ بک کے سہارے ریاست میں اقتدار پر قابض ہوسکیں۔ تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان این وی سبھاش نے آج حیدرآباد میں واقع خیریت آباد کا نام تبدیل کرکے گنیش پوری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔
بی جے پی لیڈر آج بھاگیہ نگر گنیش اتسو کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا اور فرقہ پرستانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’خیرت آباد اسمبلی حلقہ کا نام بدل کر گنیش پوری اسمبلی حلقہ رکھا جانا چاہئے‘۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹوئٹ بھی کیا۔
واضح رہے کہ ابراہیم قلی قطب شاہ کی دختر اور حسین شاہ ولی کی اہلیہ خیراتی بیگم کے نام پر خیریت آباد کا نام رکھا گیا۔
ایسا لگتا ہے کہ بھگوا پارٹی کے رہنما اس طرح کے بیانات کے ذریعہ ریاست کا ماحول خراب کرنے کی سازش میں مصروف ہیں تاکہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیاسی فائدہ اٹھاسکے۔ ریاستی حکومت کو اس طرح کے فرقہ پرستانہ بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔