نیویارک سٹی میں جمعہ اور ماہ رمضان میں اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت، امریکی مسلمانوں میں خوشی کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز) نیویارک میں اب بغیر کسی پرمٹ کے آزادانہ طور پر جمعہ اور ماہ رمضان میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی جانب سے اذان کی اجازت دیتے ہوئے گائیڈلائنز جاری کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ نئے قانون کے مطابق مساجد کو اب جمعہ اور ماہ رمضان میں مغرب کی اذان دینے کے لیے کوئی خاص پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میئر نے یہ بھی کہا کہ بہت عرصے سے یہ خیال رہا ہے کہ ہماری کمیونیٹیز کو اپنی اذان کی اجازت نہیں تھی لیکن آج ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت کے جمعہ اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اذان اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ خدا عظیم ہے اور نبی محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نماز دین کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو مردوں کو تاکید کرتی ہے کہ نماز کے لیے دن میں پانچ بار قریبی مسجد میں جائیں۔ نیویارک سٹی کے میئر کے اس اقدام کو مسلم کمیونیٹی کی جانب سراہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں