حیدرآباد میں ریو پارٹی، بھاری مقدار میں منشیات ضبط، فلم پروڈیوسر کے علاوہ متعدد مشہور شخصیات حراست میں

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد شہر کے مادھاپور میں ایک بار پھر منشیات کے نشہ میں ڈوبی ریو پارٹی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اطلاعات کے بعد پولیس نے وٹھل راؤ نگر کے فریش لیونگ اپارٹمنٹس پر چھاپہ مارا جہاں ریوپارٹی ہورہی تھی۔

پولیس نے ریو پارٹی کے مقام سے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کرلیا۔ کوکین اور ایل ایس ڈی بڑی مقدار یہاں پائی گئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں فلم فنانسر وینکٹ، کے وینکٹیشور ریڈی، ڈی مرلی کے علاوہ دو نوجوان خواتین مدھوبالا اور مہک بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ریو پارٹی کے مقام سے کوکین، ایل ایس ڈی، گانجہ اور 70 ہزار روپئے ضبط کئے۔

پولیس اور نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر یہ کاروائی کی۔ اب پولیس اس پارٹی کے آرگنائزر کا پتہ لگانے کی کوشش میں ہے۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں