جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔