حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بھر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حیدرآباد و اطراف کے اضلاع میں شدید سے شدید تر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جس کے پیش نظر آج حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل اضلاع میں اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ گھنٹوں کے دوران انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


