حیدرآباد: گھر کے سامنے کھیل رہا چار سالہ لڑکا مین ہول میں گرکر بہہ گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ اس دوران پرگتی نگر کی این آر آئی کالونی میں ایک سانحہ پیش آیا۔ یہاں ایک چار سالہ لڑکا گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر کھلے مین ہول میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی اور ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکے کی تلاش شروع کردی۔
بچوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ لڑکا جس مین ہول میں گرا وہ براہ راست پرگتھی نگر کے ترکا تالاب سے جڑا ہوا ہے۔ جی ایچ ایم سی عملہ اور پولیس اب تالاب میں لڑکے کو تلاش کررہے ہیں۔

گھر کے سامنے پانی میں کھیلتے کھیلتے نتن غلطی سے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کواڑی گوڑہ کی ایک خاتون بھی نالہ میں گرکر بہہ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں