گزشتہ 30 سالوں کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر کینسر میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم سائنسدان اس اضافے کے پیچھے وجوہات کو پوری طرح سمجھ نہیں پائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طبی جریدے بی ایم جے آنکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 1990 اور 2019 کے درمیان 14 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں کیسز کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا، یعنی اس دوران کینسر کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 30 لاکھ 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔