کورونا کے علاج کے دوران 6 ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ تبدیل

حیدرآباد (دکن فائلز) تھائی لینڈ میں کورونا کے شکار 6 ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ علاج کے دوران تبدیل ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے بچے کی گہری بھوری رنگ کی آنکھیں گہری نیلی ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل ایک دن تک بخار اور کھانسی رہنے کے بعد بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد عام استعمال والی دوا سے اس کا علاج شروع کیا گیا جو 3 دن تک جاری رہا۔

دوا کے استعمال سے بچے میں کورونا کی علامات ختم ہوگئیں تاہم اس کی والدہ نے نوٹس کیا کہ علاج شروع ہونے کے 18 گھنٹے بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نے دوا کا استعمال روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے دوا کا استعمال رکوانے کے 5 دن بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ پھر سے پہلے کی طرح ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں