تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے متعلق کے ٹی آر کا اہم تبصرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر اہم تبصرہ کیا۔ انہوں نے ون نیشن ون الیکشن سے متعلق پرگتی بھون میں میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات اکتوبر میں منعقد نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابات چھ ماہ بعد بھی ہوسکتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات اپریل یا مئی میں ہوسکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اکتوبر میں نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا جائے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے بعد ہی منظر صاف ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ انتخابات چھ ماہ بعد بھی ہوں گے تو بی آر ایس کو اس کا فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں