حیدرآباد: چند گھنٹوں میں قتل کی دو واردات سے دہشت، ندیم احمد اور نصیر احمد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائل) گریٹر حیدرآباد حدود میں دو قتل کی واردات سے دہشت پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق پٹن چیرو کے مضافی علاوہ میں ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کا نامعلوم حملہ آوروں نے بے دردی سے قتل کردیا۔ متوفی کی شناخت بھینسہ نرمل کے 27 سالہ ندیم احمد کے طور پر کی گئی۔ ندیم ٹولی چوکی میں رہائش پذیر تھے۔ سنگاریڈی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے مقتول کے والد عبدالقیوم کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قتل کی دوسری واردات پرانے شہر میں پیش آیا۔ کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں نوجوان کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ بابا نگر میں نصیر احمد نامی نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نصیر احمد دو سال قبل ظہیر آباد میں وشال شنڈے قتل کیس کا ملزم تھا۔ وشال شندے قتل کیس میں نصیر احمد سمیت سات افراد ملزم ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں