حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بنجارہ ہلز کے نور نگر میں رہنے والے الیکٹریشن کی نابالغ بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم 13 سالہ اشیکا کو موبائیل فون پر واٹس ایپ چیٹنگ اور گیمز کھیلنے کا جنون تھا جس کی وجہ سے اس کے والدین اکثر و بیشتر اسے زیادہ فون استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا کرتے تھے اور کبھی سختی بھی کرتے تھے۔
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سنجیب منڈل اور ان کی اہلیہ نے اشیکا کے زیادہ موبائیل فون استعمال کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر معصوم لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جمعہ کی رات والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے اشیکا نے اپنے کمرہ میں جاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


