حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج نے سری لنکا کے چھکے چھڑا دیئے، ایشیا کپ فائنل میں ہندوستان کی تاریخی جیت

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے 51 رنز کا ہدف صرف 6.1 اوورز میں آسانی سے حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی باولر محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں محمد سراج شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ویں اوور کی دوسری گیند تک 6 وکٹیں اڑا چکے تھے، اس دوران انہوں نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی باولر کا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہندوستانی بالرز نے سری لنکن بلےبازوں کو سوچنے تک کا موقع نہیں دیا۔ سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج نے 6، ہاردک پانڈیا نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں