تلنگانہ اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کی ٹیم کا 3 اکتوبر سے ریاست کا دورہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس ترتیب میں سی ای سی کی ٹیم 3 اکتوبر سے تلنگانہ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم تین دن تک ریاست کا دورہ کرے گی۔ سی ای سی کی ٹیم انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لے گی۔ اس دورے کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز اور عہدیداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

ریاستی الیکشن کمشنر وکاس راج نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم 3 اکتوبر سے ریاست تلنگانہ کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن ٹیم قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم میٹنگ کر کے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔ وکاس راج نے کہا کہ ای سی آئی کی جانب سے انتخابی انتظامی حکام اور تنظیموں کے ساتھ اہم مسائل پر بات کی جائے گی۔ دوسرے دن انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں زمینی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے 33 ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس (ڈی ای اوز)، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)، پولیس کمشنرس (سی پی) ٹیم کو اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں