حیدرآباد (دکن فائلز) انڈونیشیا میں خنزیر کا گوشت کھانے سے قبل ‘بسم اللہ ‘ پڑھنے والی خاتون ملعون ٹک ٹاکر کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملعون خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد انڈونیشیا کی مقامی عدالت نے 33 سالہ لینا لطفیاوتی کو مذہبی جذبات بھڑکانے اور نفرت انگیز رویہ کے الزام میں مجرم پایا اور 2 سال قید و 16 ہزار 245 ڈالر جرمانہ عائد کیا۔ وہیں جرمانہ کی عدم ادائیگی پر سزا میں 3 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاک مذہب اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ملعون خاتون خود کو مسلمان کہتے ہے۔


