آندھرا پردیش ہائیکورٹ میں درخواست خارج ہونے کے بعد چندرابابو نائیڈو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ و آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس میں ان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے آندھراپردیش ہائیکورٹ سے مایوس ہوکر اب سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ قبل ازیں اے پی کورٹ نے ان کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کو خارج کردیا۔

گذشتہ روز چندرابابو نائیڈو کی جانب سے ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں صدر تلگودیشم کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ان کی یہ درخواست کو خارج کردیا۔ جس کے بعد تلگودیشم کی قانونی ونگ نے عدالت عظمیٰ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ چندرابابو نائیڈو کو آندھراپردیش سی آئی ڈی نے 2 ستمبر کو مبینہ اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ یہ مقدمہ 2014 کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں