تلنگانہ بی جے پی کے سینئر رہنما حنیف علی کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں بی جے پی کے سینئر رہنما و رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا جس کے بعد بی جے پی مائناریٹی مورچہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

حنیف علی تلنگانہ بی جے پی کے رکن عاملہ و بی جے پی میناریٹی مورچہ کے قومی رکن عاملہ تھے۔

اطلاعات کے مطابق آج شام 4 بجے تدفین عمل میں آئے گی۔ میت کو انکی رہائش گاہ واقع جامباغ میں رکھا گیا۔

حنیف علی سابق مرکزی وزیر مختار عباس انصاری و مرکزی وزیر کشن ریڈی کے قریبی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی بی جے پی میں وقف کردی تھی۔ وہ ہر ایک سے انتہائی ملنساری و انکساری سے ملتے تھے۔

حنیف کے انتقال پر بی جے پی رہنماؤں نے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں