کپل دیو کا دن دہاڑے اغوا؟ وائرل ویڈیو سے ہنگامہ برپا (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق کرکٹ کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ”ایکس“ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ وائرل ویڈیو نے ملک بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہندوستانی ٹیم انڈیا کے لیجنڈ کپل دیو سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دکھایا گیا، جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، منہ پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور دو آدمی انہیں ڈھکیلتے ہوئے لے جارہے ہیں۔

وائرل ویڈیو سے ایسا لگ رہا ہے جیسے کپل دیو کا دن دہاڑے سرعام اغوا کیا جارہا ہے۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے گوتم گمبھیر نے اس کلپ کو ”ایکس“ پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا، ’یہ کلپ کسی اور کو بھی موصول ہوا ہے؟ امید ہے کہ یہ اصل میں کپل دیو نہیں ہیں اور کپل پاجی ٹھیک ہوں گے‘۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے اگرچہ کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر متعدد فالوورز کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں