حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹ کا پرتپاک استقبال (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن پہنچ گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی کرکٹرز کو ایئرپورٹ پر دیکھنے کے لیے شائقین کا ہجوم تھا۔ پاکستانی کھلاڑی بھی ہجوم کا جوش و خروش دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ایئرپورٹ سے بس میں سفر کررہے کھلاڑیوں کا سڑک کنارہ کھڑے لوگوں نے ہاتھ ہلاکر استقبال کیا۔ وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

جب پاکستانی ٹیم ہوٹل پہنچی تو وہاں بھی ہوٹل عملہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹویٹ کیا کہ ہم ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ حیدرآباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں