مجلس اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری، اکبرالدین اویسی نے سونیا گاندھی اور ریونت ریڈی پر سخت تبصرہ کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی نے کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ ریونت ریڈی کے ایک بیان کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے ان سے دریافت کیا کہ ’کانگریس کے غلاموں تمہاری اماں کہاں سے آئی؟‘

واضح رہے کہ قبل ازیں راہول گاندھی نے اسدالدین اویسی سے متعلق سخت تبصرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ’اویسی بی جے پی کے نفرتی نظریہ کے ساتھ ہیں‘۔ وہیں ریونت ریڈی نے بھی اسدالدین اویسی سے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس کا جواب اکبرالدین اویسی نے سخت الفاظ میں دیا۔

حیدرآباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ‘کانگریسی کہتے ہیں کہ ہم مہاراشٹر سے آئے اور ہم بی جے پی کی بی ٹیم ہے، مجھے مت چھیڑو، کانگریس کے غلامو، میں تم سے پوچھتا ہوں کہ تمہاری اماں کہاں سے آئیں؟‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس کچھ نہیں ہے وہ کبھی اٹھی سے تو کبھی روم سے لے آتے ہیں‘۔

انہوں نے ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں آر ایس ایس کا بتایا۔ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ ریونت ریڈی پہلے آر ایس ایس میں تھے، پھر تلگودیشم میں گئے اور اب کانگریس میں ہیں۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل اسد الدین اویسی نے راہل گاندھی کو حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں