نیویارک میں ایک شہری نے گرل فرینڈ کے سامنے دوسرے کو چاقو مار کر ہلاک کردیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نیویارک پولیس اس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے صبح کے وقت ایک بس سٹاپ کے قریب ایک “ناقابل تصور” حملے میں ایک شخص کو متعدد بار چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم متاثرہ ریان کارسن نامی سماجی کارکن اور اس کی گرل فرینڈ کے پاس آیا اور ان پر حملہ کردیا۔ اس نے خاتون کے سامنے پہلے گھونسوں سے لڑائی کی اور پھر اسے چاقو مار دیا۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق کارسن کی گرل فرینڈ نے اپنے جان لیوا زخمی عاشق کو کنگز کاؤنٹی ہسپتال سینٹر لے گئی جہاں اسے بچایا نہیں جا سکا۔ واقعہ صبح 4 بجے سے کچھ دیر پہلے بروکلین میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ کارسن معروف سماجی انصاف کے وکیل تھے۔ ان کے سینے میں چھرا گھونپا گیا تھا۔
GRAPHIC WARNING: NY Post obtains and releases video showing fatal stabbing of Leftist activist Ryan Carson in front of girlfriend on NYC street late-night after wedding
1. Always carry a gun
2. Always keep distance between yourself and a potential threat
Such a senseless… pic.twitter.com/tpNyaJk2Ke
— DC_Draino (@DC_Draino) October 3, 2023
نیویارک میں اے بی سی نے اطلاع دی کہ کارسن اور اس کی گرل فرینڈ ایک شادی سے گھر واپس آرہے تھے جب ان پر بلا اشتعال حملہ کردیا گیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نامعلوم ملزم کی تصویر شائع کی جو قتل میں مطلوب ہے۔ پولیس کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔