حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں آج ایک بار پھر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تلاشی و چھاپے ماری کاروائیاں کی گئی جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، جس سے کاروباریوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آئی ٹی حکام کو 100 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا اور آج صبح شہر میں کئی کمپنیوں اور تاجرین کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آج آئی ٹی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر کاروائی کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق آئی ٹی حکام کی جانب سے ایک بار پھر حیدرآباد میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایم ایل اے، ایم گوپی ناتھ کے بھائی کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ اہلکار گوپی ناتھ کے رشتہ داروں کے گھروں کا بھی معائنہ کر رہے ہیں۔ کل 100 آئی ٹی ٹیمیں شہر بھر میں تلاشی لے رہی ہیں۔ کئی کمپنیوں اور لوگوں کے گھروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
انکم ٹیکس حکام نے کوکٹ پلی کے ایک ولا پر بھی چھاپہ مارا۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئی ٹی حکام بدھ کی شام بڑی تعداد میں حیدرآباد پہنچے۔ آئی ٹی حکام نے صبح سے ہی اپنا کام شروع کر دیا اور مختلف مقامات پر بڑے پیمانہ پر چھاپے مارے گئے۔