‘اسرائیلی بچوں کے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں’ (ویڈیو ضرور دیکھیں)

جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نےکہا ہےکہ اسرائیلی بچوں کے لیے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کے لیے سکون کی نیند سونےکا واحد راستہ اسرائیلی بچوں کے لیے سکون کی نیند ہے اور اسرائیلی بچوں کے لیے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں۔

گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ جنگ سے کبھی یہ حاصل نہیں ہوگا، یہ صرف ایک امن معاہدے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جو بین الاقوامی قانون اور فریقین کے آزادانہ وجود کے حق کا احترام کرتا ہو۔ اس موقع پرکولمبین صدر نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے متعدد فلسطینی بچوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ یہ تصاویر ان فلسطینی بچوں کی ہیں جنہیں ان کی سرزمین پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے قتل کردیا گیا۔

کولمبیا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ بہت چھوٹی عمر میں انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کا مطالعہ کیا، وہ 1948 سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی بے پناہ ناانصافیوں سے واقف ہیں، ویسے ہی جیسے وہ 1933 سے یورپ میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں