مصر کی معروف اسلامی درسگاہ الازہر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جامعہ الازہر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل اور تخریب کاری صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے چہرے پر نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ مغربی میڈیا کی متعصبانہ کوریج نے ان کی آزادی اظہار اور تحفظ انسانی حقوق کے دعوے بےنقاب کر دیے۔
جامعہ الازہر نے کہا کہ تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں پر ہرگز رحم نہیں کرے گی۔ فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جامعہ الازہر نے کہا اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلے متحد مغرب کے خلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔
فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلےمتحد مغرب کےخلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔ خیال رہے کہ حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری تیز ہوگئی اور ہزاروں ٹن بارود محصور غزہ پر گرایا گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بجلی، پانی اور ایندھن بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد سے غزہ میں انسانی بحران سر اٹھا رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ شہدا میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں، فیکٹریوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔